7 اپریل 2012 - 19:30

عراق کے شہر نجف اشرف میں آیت اللہ سید محمد باقرالصدر کی شہادت کی بتیسویں برسی کے موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گيا۔

ابنا: آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ علی النجفی نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید محمد باقرالصدر سربلند شہید ہوئے اور وہ باطل اور ظلم کے سامنے جھکنے پر تیار نہ ہوئے۔

اس کانفرنس میں شریک مندوبین نے عالم اسلام کے اس عظیم عالم اور مفکر کے نظریات کو زندہ رکھنے پر زور دیا۔

اس کانفرنس میں اس عظیم شہید کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں چالیس مقالے پیش کیے گئے۔ اس کانفرنس میں عراق اور دیگر ممالک سے بھی علما اور دانشوروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ سید محمد باقرالصدر اور ان کی ہمشیرہ کو صدام کے ایجنٹوں نے گرفتار کر لیا تھا اور انہیں مختلف ایذائيں اور شکنجے دینے کے بعد آٹھ اپریل انیس سو اسی کو شہید کر دیا تھا۔....... /169